Tuesday, 23 April 2024, 12:07:29 pm
بھارت مسئلہ کشمیر کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر
January 20, 2020

File Photo

آزادجموںوکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور آج یہ مسئلہ اقوام متحدہ اوردوسرے عالمی فورموں پرزیربحث ہے۔

میرپورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے ،بھارت کابدنماچہرہ اوراس کی غیرانسانی پالیسیاں دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر چین کاشکریہ اداکیا۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تمام پالیسیاں انسانیت کے خلاف اورظالمانہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کوحق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے اورعلاقے پربھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت کرنے کاحق دیاہے۔آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی انسانیت کے خلاف سازشیں بے نقاب کرے اوراس مشکل گھڑی میںکشمیریوں کی مدد کی جائے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.