Thursday, 28 March 2024, 09:56:37 pm
وزیراعظم کا سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار
January 20, 2019

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے آج ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم قانون کے سامنے ہر فرد جواب دہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ ان خوف زدہ بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہیں جن کی آنکھوں کے سامنے اُن کے والدین پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اب ان بچوں کی مکمل دیکھ بھال کرے گی جو اس کی ذمہ داری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.