Friday, 19 April 2024, 08:10:01 pm
ساہیوال واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم کو 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
January 20, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال کے واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم کو شفاف تحقیقات کرنے اور 72گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات ساہیوال آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں انہوں نے ہسپتال کا دورہ کیا اور واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی خیریت دریافت کی۔پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مبینہ مقابلے میں ملوث محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.