Thursday, 25 April 2024, 04:07:13 pm
ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، صدر
January 20, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 انہوں نے اتوار کے روز ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی المناک واقعہ ہےاور ان بچوں کا کرب اور ان کے معصوم ذہنوں پر پڑنے والے منفی اثرات ناقابل بیان ہیں جن کے والدین کو اُن کی آنکھوں کے سامنے شہید کیاگیا۔

 صدر نے کہا کہ یقیناً ریاست ان  بچوں کی دیکھ بھال کرے گی تاہم اُن کے والدین کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.