Wednesday, 24 April 2024, 04:30:43 pm
ریل گاڑیوں اور ریلوے سٹیشنوں میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا، شیخ رشید
January 20, 2019

 

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریل گاڑیوں اور ریلوے سٹیشنوں میں  صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا اور اسٹیشنوں کے اطراف تجاوزات ختم کی جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز ملتان میں ریلوے کے افسروں اور ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلویز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 وفاقی وزیرنے ملتان سے مال بردار گاڑیوں میں اضافے اور ساہیوال اور بہاولپور سٹیشنوں کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

 انہوں نے ریلوے کی 25 ایکڑ اراضی پودوں کی 10 نرسریوں کےلئے مختص کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور صفائی کا نظام اور دوسری سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.