Saturday, 23 February 2019, 05:16:37 am
پاکستان،امریکہ کی افغان امن و مصالحتی عمل میں پیشرفت کے عزم کی تجدید
January 20, 2019

پاکستان اور امریکہ نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ایک پریس ریلیز کے مطابق اس عزم کا اظہار افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور اسلام آباد میں سفارتی افسران سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق سفیر خلیل زاد نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک افغانستان میں امن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔