Friday, 26 April 2019, 08:42:16 am
پاکستان نے رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا،آرمی چیف
January 20, 2019

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ افغانستان میں امن علاقائی امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔وہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹیل کی قیادت میں ایک امریکی وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن کیلئے کوششوں میں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ملاقات کے دوران جغرافیائی تذویراتی ماحول، علاقائی سلامتی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل جوزف ایل ووٹیل نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔