Thursday, 25 April 2024, 04:01:32 am
ملک میں بحران جیسی کوئی صورتحال نہیں:وزیر اطلاعات
January 20, 2019

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ سال برآمدات کا سال ہے اور تحریک انصاف کی حکومت اسے اقتصادی بحالی کے سال کے طور پر منائیگی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بحران جیسی کوئی صورتحال نہیں اور تمام سرکاری امور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سال ملک میں ترقی اور خوشی کے طور پر منایا جائیگاکیونکہ ملک کی تاریخ میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ لگایا جارہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کا پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں تاہم بعض ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اپنی قیادت کیلئے این آر او کے مطالبے سے تعلقات تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرکے اسکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات مشاورت کے ذریعے حل کئے جائینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.