Thursday, 25 April 2024, 07:17:57 pm
خیبرپختونخوا میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع
January 20, 2019

File Photo

 خیبرپختونخوا میں کل (پیر) سے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔

 صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 67 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس مقصد کے لئے 31 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.