Thursday, 25 April 2024, 03:51:42 pm

مزید خبریں

 
جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کا غیرقانونی نظر بند حریت رہنماوں رہائی کا مطالبہ
January 20, 2019

فائل فوٹو

 مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ بھارت اور وادی کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیرقانونی طور پر نظر بند حریت رہنماوں اورکارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

 جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ حریت رہنماوں کے خلاف تمام الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر نظر بند کیا گیا ہے۔

ادھر اس ماہ کی چھبیس تاریخ کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی حکام نے سری نگر اور دوسرے علاقوں میں نام نہاد سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے ہیں جن سے عوام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

 سری نگر میں26 جنوری کی بڑی تقریب سے تقریباً ایک ہفتہ قبل بھارتی پولیس نے تقریب کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو عام ٹریفک کےلئے بند کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.