Friday, 19 April 2024, 09:04:37 am
جدید مشینی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے،صدر
January 20, 2019

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا چوتھے صنعتی انقلاب کے دہانے پر ہے اور اس انقلاب سے مکمل استفادہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔

 انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں جدید مشینی ٹیکنالوجی اورکمپیوٹر کے استعمال کے بارے میں صدارتی پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ پروگرام ہمارے نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک پیشہ وارنہ طلب پوری کرنے کےلئے تربیت اور اپنے گھر بار چھوڑے بغیر روزگار کے حصول کا موقع فراہم کرے گا۔

صدر نے کہا کہ جلد لاہور، اسلام آباد ،پشاور او ر کوئٹہ سمیت دوسرے شہروں میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.