Thursday, 25 April 2024, 03:20:13 pm
حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، کنول شوزب
January 20, 2019

فائل فوٹو

 پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز گوجرخان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین با صلاحیت ہیں اور وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا 50 فیصد ہیں اور ان کےلئے نئی پالیسیاں متعارف کرائی جارہی ہیں۔

کنول شوزب نے کہا کہ حکومت خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کیونکہ ان کی ترقی کےبغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.