Saturday, 20 April 2024, 06:33:07 am
بدعنوان عناصر کے احتساب کے بغیر جمہوریت مفید ثابت نہیں ہوگی:فہمیدہ
January 20, 2019

File Photo

بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ اہم قومی معاملات پر تمام وفاقی یونٹوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے میں عوام کی توقعات پر پورا اتریںگی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف کی ملک میں اشد ضرورت ہے اور جمہوریت احتساب کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے احتساب کے بغیر جمہوریت مفید ثابت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی نے ملک کو انتہائی نقصان پہنچایا تاہم وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور وہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔فہمیدہ مرزار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کی تشکیل نو کے ذریعے ملک کے تمام پسماندہ علاقوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.