ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے مالی تعاون فراہم کررہا ہے اور بحالی کا کام نومبر تک مکمل ہوگا۔

این ایچ اے کا انڈس ہائی وےN-55پشاور کوہاٹ سیکشن کی بحالی کا منصوبہ
19 مئی 2017 (18:05)
0

نیشنل ہائی وے اتھارٹی انڈس ہائی وے N-55 کے پشاورکوہاٹ سیکشن کی بحالی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے مالی تعاون فراہم کررہا ہے اور بحالی کا کام اس سال نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کا تعمیراتی عرصہ12 ماہ ہے اور اس کا پی سی ون ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔