جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بنک کی نائب صدر کی معاشی اصلاحات پر کامیابی سے عملدر آمد کی تعریف۔

حکومت نے بلند اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول پر توجہ دی،اسحق ڈار
19 مئی 2017 (22:34)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بلند اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول پر توجہ دی ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد جنوبی ایشیا ریجن کیلئے عالمی بنک کے نائب صدر انیتی ڈکسن سے گفتگو کر رہے تھے۔
فریقین نے پاکستان کے عالمی بنک کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان میں معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے انیتی ڈکسن نے کہا کہ عالمی بنک ترقیاتی ایجنڈے میں پیش رفت اور قابل عمل نتائج حاصل کرنے والے منصوبوں پر اسلام آباد سے شراکت داری کیلئے پر عزم ہے۔