صدر نے کہا کہ حکومت چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے۔

آزادجموں وکشمیر کو توانائی میں خودکفیل بنایا جائے گا،سردار مسعود
19 مئی 2017 (22:29)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کو توانائی میں خودکفیل بنایا جائے گا۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے بڑے ڈیموں میں سے 969میگاواٹ کے نیلم جہلم سے اگلے سال فروری میں بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔
آزاجموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ آزاد پتن اور مہال کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن سے بالترتیب 640میگاواٹ اور 590میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی مستقبل میں ترقی کیلئےSehra, Ashkot, Dundial، چکوٹھی اور راجدھانی میں پن بجلی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی۔