ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت ملک کے مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

ہزارہ موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی
19 مئی 2017 (22:15)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ایبٹ آباد کے قریب سڑک کی ایک سکیم کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے سڑکوں کا وسیع جال بچھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔