جیمز ہوو کی پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں ترقی کی تعریف۔

ای کامرس کیلئے سازگار ماحول کے قیام کی غرض سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،انوشہ
19 مئی 2017 (20:29)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای کامرس آن لائن بزنس کیلئے ساز گار ماحول کے قیام کی غرض سے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں عالمی تجارتی مرکز کے سنیئر مشیر جیمز ہوو لیزائل سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے ای کامرس سے متعلق پلیٹ فارمز کے امور اورای سلوشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جیمز ہوو کی پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں ترقی کی تعریف کی ۔