ماروی میمن نے مشیر کو پروگرام کی شفافیت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،عرفان صدیقی
19 مئی 2017 (20:23)
0

قومی تاریخی اور ادب کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے ملاقات کے دوران کہی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے سیاسی جماعتوں میں بالغ نظری آئی ہے اور بی آئی ایس پی اس روایت کی اچھی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف اس پروگرام کو جاری رکھا ہے بلکہ مستحق لوگوں کی امداد کیلئے اسکے فنڈز میں بھی اضافہ کیاہے۔
اس موقع پر ماروی میمن نے پروگرام میں شفافیت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں مشیر کو آگاہ کیا۔