صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

بلوچستان حکومت کا100بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
19 مئی 2017 (20:06)
0

بلوچستان حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر ایک بڑی رقم خرچ کررہی ہے۔
جمعہ کے روزکوئٹہ میں صوبائی محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے صحت کی بنیادی یونٹس کو بہتر بناکر صحت کے بنیادی یونٹس پلس جبکہ صحت کے 30 دیہی مراکز کو بہتر بناکر صحت کے دیہی مراکز پلس کادرجہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چار کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے ضلع خضدار میں زہری کے مقام پر ہسپتال کے ایک منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔