ترجمان نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں کسی بھی تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں اور کونسل کی روزمرہ ضروریات پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

ترجمان امورکشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقیاتی سکیموں اور منصوبے میں تاخیر کی تردید
19 مئی 2017 (19:48)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارت کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس میں تاخیر کی وجہ سے متعدد ترقیاتی سکیمیں اور منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس میں کسی بھی تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں اور کونسل کی روزمرہ کی ضروریات پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ کونسل کے چیئرمین نے اس سلسلے میں عبوری منظوری دے رکھی ہے۔