وزیر مملکت نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

حکومت طلبا کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،بلیغ
19 مئی 2017 (19:21)
0

تعلیم اور امور داخلہ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طلباء کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزبہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی گیارہویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی مستحق طلبا کو وظائف بھی دیئے جارہے ہیں۔