وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ا قتصادی راہداری خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے،شہبازشریف
19 مئی 2017 (19:14)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری حقیقی معنوں میں تقدیر بدل دینے والا منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔