نظام کے آغاز کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز ، انتخابی افسران اور دیگر متعلقہ عملے کی تربیت شروع کر دی گئی،بابر ملک

پنجاب،بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا آغاز
19 مئی 2017 (19:07)
0

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا آغاز کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے انتخابی فہرستوں کے شعبے کے ڈائریکٹر بابر ملک نے کہا ہے کہ اس نظام کے آغاز کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز ، انتخابی افسران اور دیگر متعلقہ عملے کی تربیت کا آغاز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عملے کی تربیت اور اس نظام پر ملک بھر میں عملدرآمد سے لوگوں کو اپنے ووٹ کا اندراج کرانے کی جدید سہولت حاصل ہوگی۔
بابر ملک نے کہا کہ ملک کے تمام اضلاع کے الیکشن کمیشن کے دفاتر میں تمام ضروری مشینری اور کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے۔