وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی اداروں کو واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔

تربت،دہشت گردوں کی فائرنگ،3محنت کش جاں بحق
19 مئی 2017 (18:07)
0

جمعہ کی سہ پہر تربت میں بعض نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین محنت کش جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

وزیراعلی بلوچستان نوب ثناء اللہ زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کی ہے وہ مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
کوئٹہ میں ایک بیان میں انہوں نے بے گناہ کارکنوں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت عوام کی مدد سے دہشتگردوں کو شکست دے گی۔
انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔