پاک برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین نے کہاہے کہ برطانیہ پاکستان کے ترقیاتی عمل کا حصہ بننے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کی معاشی ترقی کا عمل متاثرکن ہے: جولیان ہملٹن
19 مئی 2017 (15:48)
0

پاک برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین جولیان ہملٹن بارنز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا عمل متاثرکن ہے اور آئندہ چند دہائیوں میں پاکستان عالمی معیشت کا اہم حصہ ہو گا۔وہ آج صبح کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ترقیاتی عمل کا حصہ بننے کا خواہاں ہے ۔
اس سے قبل پاک برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین نے روایتی گھنٹی بجا کر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔