محمد زبیر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے امن وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: گورنرسندھ
19 مئی 2017 (15:38)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے امن وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وہ آج کراچی میں برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے وفد سے باتیں کررہے تھے۔سندھ کے گونر نے کہا کہ امن کی بحالی سے کراچی غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن گیا ہے۔

محمد زبیر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔