قبائلی علاقوں میں خوراک کی پراسسنگ اور اسے محفوظ بنانے کے دو سو یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔

وفاقی حکومت فاٹا میں زراعت کے فروغ پر 2ارب60 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے
19 مئی 2017 (13:09)
0

وفاقی حکومت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں زراعت کے فروغ پر دو ارب ساٹھ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ قبائلی علاقوں میں خوراک کی پراسسنگ اور اسے محفوظ بنانے کے دو سو یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔
قبائلی کاشتکاروں کے فائدے کے لئے ہر قبائلی ایجنسی میں کم از کم ایک پھل اور سبزی منڈی کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ قبائلی پٹی میں زیادہ سے زیادہ اراضی زیر کاشت لانے کیلئے لیزرٹیکنالوجی کے ذریعے تیس ہزار ایکڑ رقبہ ہموار کیا گیا۔