راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: سید علی گیلانی
19 مئی 2017 (13:03)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ انتہاپسند ہندوتنظیم راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے آر ایس ایس کی طرف سے سرینگر میں مجوزہ عوامی اجتماع کے انعقاد کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے جموں کے بعد کشمیر آر ایس ایس کا اگلا ہدف ہے۔