وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ادویات کی خریداری ، تقسیم اور فراہمی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیراعظم صحت بیمہ سکیم کو بہت جلدپنجاب کے32 اضلاع تک توسیع دی جائیگی: شہباز شریف
19 مئی 2017 (12:58)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صحت بیمہ سکیم کو بہت جلد صوبے کے بتیس اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔وہ آج لاہور میں علاج معالجے کے نظام میں بہتری کے لئے اصلاحات اور اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری ، تقسیم اور فراہمی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوردراز علاقوں کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سو اضافی ہیلتھ یونٹس درآمد کئے جائیں گے۔