یہ اقدام تقریباً دو صدیوں میں پہلی بار کسی شاہ کی منصب سے دستبرداری کیلئے راہ ہموار کرے گا۔

جاپان کی کابینہ نے شاہ اکیہیٹو کے منصب سے دستبرداری بل کی منظوری دیدی
19 مئی 2017 (12:37)
0

جاپان میں کابینہ نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت شاہ اکیہیٹو اپنے منصب سے مستعفی ہو سکیں گے۔یہ اقدام تقریباً دو صدیوں میں پہلی بار کسی شاہ کی منصب سے دستبرداری کیلئے راہ ہموار کرے گا۔
بل پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا جہاں پر قانون ساز جاری اجلاس کے آئندہ ماہ اختتام سے پہلے اسے منظور کرانا چاہتے ہیں۔