اس دلچسپی کااظہارمختلف کمپنیوں کے وفود نے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری کے ساتھ ملاقات کے دوران کی

19 مئی 2017 (09:55)
0

امریکی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس دلچسپی کااظہارفلپ مورس انٹرنیشنل اینڈپیپسی کواِن کارپوریشن اورگلیکسوسمتھ Kline فارماسوٹیکل کمپنی کے وفود نے واشنگٹن میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری کے ساتھ ملاقات کے دوران کی ۔
سفیر نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع کے بارے میں بتایا۔اُدھرامریکی سینیٹرAngus سٹینلے کنگ نے بھی اعزاز چودھری سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام پرتبادلہ خیال کیا۔
سفیر نے اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی شاندارکامیابیوں کو اُجاگرکیا۔