چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوشینگ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

File Photo

چین کا پاکستان اور بھارت پر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور
19 مئی 2017 (08:04)
0

چین نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیاہے۔
بیجنگ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunying نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کے ملکوں کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔