شمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع
19 مئی 2017 (07:44)
0

اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع ہوگئی ہے جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں اوراقتصادی تعاون کو فروغ دیناہے۔
شمالی کوریا سے روانہ ہونے والاچھوٹابحری جہاز پہلی مرتبہ روس کی دوردرازمشرقی بندرگاہ Vladivostok پہنچا۔
Mangyongbong نامی بحری جہاہفتے میں ایک مرتبہ روس جائے گا اور اس میں سامان لے جانے کی سہولت بھی ہوگی۔