File Photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
19 مئی 2017 (07:40)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ ڈویژنوں اورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 26,کراچی 28,پشاور 24,کوئٹہ اورگلگت 15,مری 17اورمظفرآباد 19 ڈگری سینٹی گریڈ