وزیر خزانہ اسحاق ڈاراسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نئے مالی بجٹ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا

اگلے مالی سال کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف چھ فیصد مقرر کیاجائے گا:ڈار
19 مئی 2017 (07:34)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف چھ فیصد مقرر کیاجائے گا۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نئے مالی بجٹ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔
انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ اگلے مالیاتی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ضروری کام جلدازجلدمکمل کیاجائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال اقتصادی ترقی کی پانچ اعشاریہ دوپانچ فیصد کی شرح گزشتہ ایک دہائی میں اقتصادی ترقی کی بلند ترین شرح ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں بڑی مدد ملی۔