مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے

File Photo

کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق پاکستان کی قانونی ٹیم نے موقف جرتمندانہ انداز میں پیش کیا:سرتاج
19 مئی 2017 (07:28)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان کی قانونی ٹیم نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں پاکستان کاموقف بہت واضح اور جراتمندانہ انداز میں پیش کیا۔
ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی جاسوس کے کیس میں اپنے موقف کو مزیدمدلل انداز میں پیش کرنے کیلئے وکلاء کی نئی ٹیم تشکیل دیگا۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے ابھی کیس میں قونصلر تک رسائی دینے کے حوالے سے اپنانقطہ نظر واضح کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کو ہم نے اپنے بنیادی حق کی حیثیت سے مقدم اور برقرار رکھیں گے۔