جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے پاک فوج کی جنگی تیاری پراعتماد کا اظہار کیا

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
19 مئی 2017 (07:19)
0

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی تنظیم، کرداراور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فضائیہ کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اُن کااستقبال کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے پاک فوج کی جنگی تیاری پراعتماد کا اظہار کیا۔
فضائیہ کے سربراہ نے انہیں ایک کتاب بھی تحفے میں دی جس کاعنوان تھا PAF Attaiming New Heights