وفاقی وزیر نے کہاکہ یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا

File Photo

عالمی عدالتِ انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یودیو کیس میں بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا: آصف
19 مئی 2017 (07:08)
0

وزیردفا ع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔
ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیوپاکستان کی قومی سلامتی کامعاملہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔خواجہ محمدآصف نے سیاسی پارٹیوں پرزوردیاکہ وہ قومی سلامتی کے اُمور پر سیاست سے گریز کریں۔