شام، متحارب فریقوں کا آئینی امور پر بات چیت کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق
19 مئی 2017 (06:54)
0

شام میں متحارب فریقوں نے آئینی اُمور پر بات چیت کیلئے ماہرین کی کمیٹیاں تشکیل دینے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن مذاکرات کے چھٹے دور میں ہوا۔
اقوام متحدہ کے ثالث سٹیفن ڈی مستورا کے دفتر نے اس پرپیشرفت کو شام کے مذاکرات میں پہلاٹھوس اقدام قراردیاہے۔