احتجاج کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے کی ہے

File Photo

مقبوضہ کشمیر ، پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کیخلاف آج پرامن احتجاج کیا جائے گا
19 مئی 2017 (06:28)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے آسیہ اندرابی اورفہمیدہ صوفی پرکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف آج پُرامن احتجاج کیاجائے گا۔
احتجاج کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔اُدھرکل جماعتی حریت کانفرنس ، میرواعظ کی زیرقیادت حریت فورم، جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی نے Wokai، کلگام ، Heft-Shirmal اور شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پرکارروائیوں کی شدید مذمت کی ۔
پُرامن مظاہروں اورگھرگھرتلاشی کے دوران بھارتی پولیس اورفوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے خواتین سمیت سوسے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔