File Photo

یورپی یونین کا برسلز میں باضابطہ طور پر فوجی ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے پر اتفاق
19 مئی 2017 (06:23)
0

یورپی یونین نے آئندہ دنوں میں برسلزمیں باضابطہ طورپرنیافوجی ہیڈکوارٹرقائم کرنے پر اتفاق کیاہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے برسلزمیں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات کے بعدذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام اٹھائیس رکن ملکوں نے اپنے اختلافات ختم کرکے فوجی منصوبہ بندی اوراستعداد کار سے متعلق مرکز کے قیام پراتفاق کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ عسکری ہیڈکوارٹرزجنگی منصوبہ بندی کیلئے سٹریٹجک سطح پرذمہ داریاں سنبھالے گا اوریورپی یونین کے غیرانتظامی فوجی مشقوں کاجائزہ لے گا۔