طیارہ پیرس سے قاہرہ جارہا تھا ۔

مصر کا طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ،66ہلاک
19 مئی 2016 (22:22)
0

مصر کا ایک طیارہ جمعرات کے روز بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا اوراس پر سوار تمام چھیاسٹھ افرادہلاک ہوگئے ۔
طیارہ پیرس سے قاہرہ جارہا تھا ۔
یونانی جزائر اور مصری ساحل کے درمیان سمندر میں کسی ملبے کی موجودگی کی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے جہاں طیارہ راڈار سے غائب ہوا تھا ۔
فرانس کے صدر فرانسوااولاند نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔