اسحق ڈار نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں جاپان کے تعاون کی تعریف کی ۔

جاپان انسداد پولیو کیلئے قرض فراہم کرے گا
19 مئی 2016 (22:18)
0

جاپان انسداد پولیو کیلئے پاکستان کو آسان شرائط پرپانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا ۔
اس سلسلے میں پاکستان اور جاپان کے عالمی تعاون کے ادارے کے درمیان جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پردستخط کئے گئے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار ، پاکستان میں جاپان کے سفیر اور جائیکا کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
اسحق ڈار نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں جاپان کے تعاون کی تعریف کی ۔
جاپانی سفیر نے ملک سے اس مرض کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔