جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے حزب اختلاف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔

منتخب قیادت سے استعفے کا مطالبہ غیر مناسب ہے:فضل الرحمن
19 مئی 2016 (22:09)
0

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی منتخب قیادت سے استعفے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔
جمعرات کے روز کوئٹہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے حزب اختلاف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔