اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیراعظم کو انکے بیٹوں کی آف شور کمپنیوں کیلئے ذمہ دار قرارنہیں دیاجاسکتا ۔

اے این پی کا وزیر اعظم کیخلاف کسی بھی تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان
19 مئی 2016 (19:24)
0

عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے جمعرات کو تیسرے پہر مردان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ان کے بیٹوں کی آف شور کمپنیوں کیلئے ذمہ دار قرارنہیں دیاجاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اقتدارحاصل کرنے کیلئے پاناما پیپرز پرسیاست کررہے ہیں ۔
اسفند یار ولی خان نے کہاکہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کے بارے میں قوم کو دھوکہ دیا ہے ۔