مشیرخارجہ نے کہاکہ ہم اسلحے کی ڈور میں شامل ہوئے بغیر مناسب ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں کوجدید بنائینگے۔

File photo

پاکستان  کی بھارت کی طرف سے بحرہند کو ایٹمی اسلحے کی طرف دھکیلنے پر شدید تشویش
19 مئی 2016 (17:17)
0

پاکستان نے بھارت کی طرف سے بحرہند کو ایٹمی اسلحے کی طرف دھکیلنے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کے روز سینٹ میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے اورہم اسلحے کی ڈور میں شامل ہوئے بغیر مناسب ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں کوجدید بنائینگے۔
بھارت کے حالیہ انٹرسیپٹر میزائل اورکے فور ایٹمی آبدوز سے میزائل تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے مشیرخارجہ نے کہاکہ یہ صورتحال بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر روایتی ، ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کا حصہ ہیں جس نے بحرہند کو ایٹمی ہتھیاروں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بحرہند میں ان نظاموں کے متعارف ہونے سے نہ صرف جنوبی ایشیاء میں دفاعی توازن بگڑے گا بلکہ بحرہند سے منسلک تمام 32 ریاستوں کی میری ٹایم سیکورٹی بھی متاثر ہوگی انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم نوازشریف کی پرامن ہمسائیگی اورامن کی پالیسی سے متضاد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس جدید ایٹمی دفاعی صلاحیت ہے جسے مسلسل بہتر بنایاجارہا ہے ۔