رچرڈ اولسن نے اسحق ڈار کو پاک امریکہ کاروباری مواقع کے بارے میں آئندہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

File photo

رچرڈ اولسن کی وزیر خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد
19 مئی 2016 (15:33)
0

افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ رچرڈ اولسن نے اسحق ڈار کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

رچرڈ اولسن نے اسحق ڈار کو پاک امریکہ کاروباری مواقع کے بارے میں آئندہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر خزانہ نے دعوت دینے پر رچرڈ اولسن کا شکریہ ادا کیا تاہم بجٹ کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کی۔