چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

Chauhdry Nisar and Richard Olson

پرامن افغانستان خطے کیلئے ناگزیر ہے:وزیر داخلہ
19 مئی 2016 (15:27)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایک خود مختار اور پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے ناگزیر ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے مستقل نمائندے رچرڈ اولسن سے باتیں کررہے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ مذاکرات افغان مسئلے کا واحد حل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے لئے فنڈ روکے جانے پر تشویش ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
رچرڈ اولسن نے کہاکہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں  نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان میں مزید توسیع کا خواہاں ہے۔