نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان ایک موثر دفاعی نظام برقرار رکھنے کا حق رکھتا ہے اور وہ اپنی سرحدوں اورعوام کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

File photo

پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں:ترجمان دفتر خارجہ
19 مئی 2016 (14:17)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے میزائل شکن میزائل کے تجربے سے طاقت کا توازن بگڑے گا۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔
انہوں  نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور جنیوا میں تخفیف اسلحہ کے بارے میں کانفرنس کے ارکان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے میزائل شکن میزائل کے تجربے پر سخت تشویش ہے او ر وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔
انہوں  نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے اور پاکستان ایک موثر دفاعی نظام برقرار رکھنے کا حق رکھتا ہے اور وہ اپنی سرحدوں اورعوام کے دفاع کے لئے تیار ہے۔